ڈھاڈر،تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکرالٹنے سے 2افرادزخمی ہوگئے

بولان(این این آئی)ڈھاڈرکے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکرالٹنے سے 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے قریب بائی پاس پر تیزرفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد ریاض علی اور الطاف حسین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا سول ہسپتال ڈھاڈر میں ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کیا،ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں