کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ٹیسٹنگ اور مرمتی کا م کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 28ستمبر(بروزاتوار)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvکرانی، سریاب ون،ہزارہ ٹاون، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی(BMC)،کرانی ایکسپریس، کالونی، منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح 29ستمبرکو بسیمہ گرڈاسٹیشن سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب کیلئے 28ستمبرکو (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیزاْسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی اور لیاقت بازارایکسپریس فیڈرزجبکہ سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، اولڈاور نیو جان محمدفیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں 29ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، بروری، ملک پلانٹ، شہباز ٹاون فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے سریاب ون، سریاب ٹو، اولڈاور نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازار،انڈسٹریل، سمنگلی ایکسپریس،جڑسا، واسا، خیر بخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

