کوئٹہ ( این این آئی) نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری نے بلوچستان میں پُرامن احتجاج میں رُکاوٹ ڈالنے اور جمہوری سیاسی عمل میں رُکاوٹیں تشدد اور گرفتاریوں کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ریاستی ہتھکنڈے قابلِ افسوس ہیں نیشنل پارٹی، بی این پی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بی ایس او پجار اور پی ایس او سمیت کئی مثبت رجحان رکھنے والی تنظیموں کے درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ان پر لاٹھی چارج اور طاقت کا استعمال کیا گیا، جو کہ ریاستی ناکامی کا ثبوت ہے
اگر ملک میں جمہوری عمل اور احتجاج کی راہ میں رُکاوٹیں ڈالی گئیں تو لوگ اپنے حق کے لیے مزید اتحاد کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں گے ۔ جبر اور گرفتاریوں سے تحریکوں کو پیچھے نہیں ڈھکیلا جا سکتا
لہذا ریاست اپنے اس پُر تشدد عمل کو روکے اور دو ستمبر کے سانحے کے اصل کرداروں کو منظر عام پر لائے
گرفتار شدہ تمام سیاسی قائدین و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے

