سینیٹر جان بلیدی کا شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماو پارلیمانی لیڈر سینیٹر جان محمد بلیدی نے جاری کردہ بیان میں کہا ڈاکٹر لعل بخش بلوچ ایک پیارا دوست ،محبت اور پیار کرنے والا بہادر اور بے خوف انسان کو ہم سے بلا کسی وجہ کے ہم سے دور کردیا گیا اس کی غیر موجودگی اور کمی ہر لمحے پر ہم تمام دوست نہ صرف محسوس کرتے ہیں بلکہ ان کی خالی جگہ کو پر کرنا نہ ناممکن ہے وہ ایک مسیحا انسانوں اور اپنے لوگوں کی خدمت میں مصروف دن رات مگھن کسی خوف و ڈر کی پرواہ کیے بغیر اپنے لوگوں کا دکھ درد میں برائے راست شامل ہوتا تھا ان سے دن کے وقت اکثر و بیشتر ھیرونک کے ہسپتال ہی میں ملاقات رہتا تھا وہ ڈیوٹی کے پابند انسان تھے ہسپتال کے اوقات کے بعد ان کو دن میں ڈھونڈنا ممکن نہیں تھا کیونکہ وہ کہیں نہ کہیں کسی غریب کے علاج کے سلسلے میں اپنے گھر سے دور پہاڑ کے کسی دامن میں جہاں لوگوں کو اس مسیحا کی ضرورت پڑتی وہیں پر تھا جس دن ان کو شہید کیا گیا اس کے بعد ھیرونک ہسپتال تاحال ویران پڑا ہوا ہے اور وہ لوگ جن کے علاج کے لیے وہ دن رات تیار رہتا تھا وہ بے یار ومددگار پڑے ہوئے ہیں شہید ڈاکٹر لعل بخش اور شہید شفیع بلوچ دونوں علاقے اور عوام کے مسیحا تھے آج پورا علاقہ ان کی شہادت کے بعد لاوارث بن چکا ہے ان کی کمی ہر لمحہ محسوس کیا جائے گا شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ نیشنل پارٹی کے بے لوث سیاسی رہنما تھے وہ ایک مخلص اور بالغ نظر رہنما تھے علاقائی معاملات و ذاتی رنجشوں سے آزاد ایک ایسے انسان دوست شخصیت تھے جسے اب کی سماج میں تلاش کرنا ممکن نہیں۔ شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ آج بھی لوگوں کے دل میں زندہ و جاوداں ہیں اور وہ منافق جھنوں نے اس عظیم ہستی کو ہم سے جدا کیا وہ شرمندگی و شرمساری میں ڈوب مرے ہیں اللہ تعالٰی شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور دیگر نیشنل پارٹی کے شہدا کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ جگہ عطا فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں