کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے بی ایس او پجار کے سابق مرکزی چہرمین زبیر بلوچ کے قتل کے واقعہ سیاسی کارکنوں کے لیئے المیہ ہے زبیر بلوچ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان تھا انہوں نے طالبعلموں کے حقوق کے لیئے منظم جدوجہد کی اور کئی بار جیل بھی گئے وہ ایک بہترین وکیل تھے ان کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ تھا کہ لوگوں کو ماورائے آہین لاپتہ یا قتل نہیں کیا جائے اور بدقسمتی سے خود ماورائے آہین قتل ہوئے جس کی تحقیقات بلوچستان ہائی کورٹ کی ججز پر مشتمل کمیٹی سے کرواکر اصل حقائق عوام کے سامنے لایا جائے۔اسلم بلوچ نے واضع کیا کہ بلوچستان کو جس انداز سے چلایا جارہا ہے وہ انداز ہی بلوچستان میں بھیانک صورتحال پیدا کررہی ہے۔غیرجمہوری قوتوں نے غیرحقیقی و غیر مقبول لوکوں کا ٹولہ بلوچستان پر مسلط کرکے اپنے ذاتی مفادات کے تکمیل کے لیئے بلوچستان میں قتل و غارت کی صورتحال پیدا کررکھی ہیں جو نہ بلوچستان کے مفاد میں ہے نہ ہی فیڈریشن کے مفاد میں ہے جب تک حقیقی سیاسی قوتوں کی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جاتا بلوچستان میں بداعتمادی اور خلفشار میں مزید اضافہ ہوگا اس خلفشار کو جھوٹے بیانیہ کے ذریعے روکا نہیں جاسکتا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

