حب( این این آئی) نیشنل پارٹی حلقہ دارو ہوٹل کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پارٹی رہنماؤں کی آمد پر گل پاشی اور پرتپاک استقبال کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل واحد رحیم ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری و میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر حافظ رسول بخش ، مرکزی کونسلر اسد غنی رند تحصیل صدر عابد ملازئی نے نیشنل پارٹی کے بنیادی اصولوں، تنظیمی اہمیت اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اور عوام دوست قوت ہے جو ہر سطح پر اجتماعی قیادت اور مشترکہ فیصلوں پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کی یکجہتی اور متحرک کردار ہی پارٹی کی اصل طاقت ہے اور یہی جمہوری روایت مستقبل میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی علامت ہے
خطاب میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں عوام سے براہِ راست رابطہ اور گلی محلوں میں تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔ عوامی مسائل کے حل، بنیادی حقوق کے تحفظ اور ترقی پسند سیاسی سوچ کو عام کرنے کے لیے کارکنان کو زیادہ سرگرمی دکھانی ہوگی تاکہ نیشنل پارٹی ہر سطح پر متبادل سیاسی قوت کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے عوامی قوت کے طور پرحقیقی نمائندگی کا حق حاصل کرتے ہوئے اپنے قومی و وطنی فرائض انجام دیکر کامیابیوں کا سفر جاری رکھے۔
رہنماؤں نے علاقائی نوجوان سیاسی کارکنان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پتھر دارو ہوٹل جیسے گنجان اور محنت کش بستیوں میں نیشنل پارٹی کی مضبوط موجودگی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تنظیمی یکجہتی اور عوامی تعاون کے ساتھ پارٹی اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگی۔
تقریب میں پتھر کالونی ، فقیر کالونی ،زھری گوٹھ کے کارکن و زمہ داران موجود تھے کے اختتام پر شرکاء نے اتحاد و ہم آہنگی کے عزم کا اظہار کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھنے کے عہد دہرایا۔ پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض تحصیل جنرل سیکرٹری ثناءاللہ مینگل نے سر انجام دیا۔
اس دوران فقیر کالونی کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منیر احمد بلوچ نے مہمانوں کے لئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا اور اس موقع پر تحصیل حب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہد جلبانی،میر نثار احمد لہڑی،مہراج خان مری،قادربخش سرمستانی،ظفراللہ سرمستانی،جلال زیب و دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
جاری کردہ حافظ رسول بخش شعبہ نشرو اشاعت ضلع حب

