ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ہلاک ہوگیا۔لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی لنجو صفاری میں رات گئے چاکرانی قبائل اور مبینہ طورپر کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور انکے دیگر ساتھیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جوکئی گھنٹوں تک جاری رہا۔فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر وشو ہوتکانی بگٹی اپنے دیگر ساتھیوں قادو بگٹی مشغول پیروزانی بگٹی کے ساتھ ہلاک ہوگیا جبکہ واقع میں چاکرانی قبیلے کے وڈیرے درانی خان کا بھتیجاحامد بگٹی شدید زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کا بتاناہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور انکے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کی انتظامیہ نے بھی چاکرانی قبائل کو سپورٹ فراہم کی لیویز فورس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں کو تحویل میں لیکر سوی کے انڈس ہسپتال منتقل کردیا۔لیویز کے مطابق ہلاک شدگان اغواء دہشتگردی بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

