کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کو پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ کا صدر اور ایم این اے اختر بی بی کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا مرکزی صدر شعبہ خواتین ونگ رکن قومی اسمبلی نزہت عامر صادق نے کوئٹہ میں ایک سادی تقریب میں انکو نوٹیفکیشن دیے اور امید ظاہر کی کہ صوبائی صدر شعبہ خواتین ونگ بلوچستان و صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ بلوچستان اختر بی بی قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیگی۔

