خضدار(این این آئی)مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگی نے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا محمد اسلم گزگی نے حافظ حمیداللہ مینگل کو 2 اکتوبر کو منعقد ہونے والی “محسن انسانیت کانفرنس” میں شرکت کی دعوت دی۔مولانا محمد اسلم نے حافظ حمیداللہ سے درخواست کی کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے بجلی کے مسئلے پر یکم اور 2 اکتوبر کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لی جائے، کیونکہ اس سے محسن انسانیت کانفرنس کے انعقاد پر اثر پڑ سکتا ہے۔حافظ حمیداللہ مینگل نے جواب میں کہا کہ 28 ستمبر کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ہڑتال کی تاریخ میں تبدیلی پر غور کیا جائے گا اور اسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مولانا محمد اسلم کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔یہ ملاقات انجمن تاجران خضدار کے دفتر میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

