پنجگور(این این آئی) پنجگور سی پیک روڑ زمہ زمہ ہوٹل کے قریب بس اور زمیاد گاڑی میں ہولناک حادثہ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی 8 افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے ایک شخص زخمی زمیاد گاڑی میں سوار دونوں جان بحق افراد آپس میں سگے بھائی تھے 4 گھنٹہ طویل کوششوں کے بعد گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا زمیاد گاڑی میں ایرانی تیل موجود تھا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے جوانوں اور ریسکیو کی ٹیمیوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر میتوں کو اسپتال منتقل کیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ٹریفک کے ایک ہولناک حادثے میں 8 افراد زندگی کی بازیاں ہار گئے ایک زخمی ہوگیا حادثہ کوئٹہ سے آنے والی ایک بس اور زمیاد گاڑی کے درمیان پیش آیا جسکے بعد بس اور زمیاد دونوں گاڑیوں میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی 8 افراد دونوں گاڑیوں میں جھلس کر جان بحق ہوگئے ایک موٹر سائیکل سوار بھی حادثے کی زد میں آکر زخمی ہوگیا ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور فائر ٹینڈر کے زریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیویز کے مطابق زمیاد گاڑی میں تیل لوڈ تھا میتوں کو اسپتال پہنچانے کے بعد ورثا کے حوالے کیاگیا بس میں سوار تمام 6 افراد کا تعلق ضلع خضدار سے جبکہ زمیاد گاڑی کے دونوں افراد جو آپس میں سگے بھائی تھے جھلس کر جان بحق ہوگئے انکا تعلق پنجگور زنڈین داز سے ہے سی پیک روڑ پر ٹریفک حادثے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی جان بحق افراد کی تفصیل جمیل احمد ولد عبداللہ عنایت اللہ ولد عبداللہ عادل ولد احمد خان سلیمان ولد علی دوست محمد عالم ولد ولی محمد عامر ولد علی نواز عبدالرازق ولد عبدالسلام فہد ولد عبدالسلام زنڈین داز پنجگور شامل ہیں جبکہ راہگیر موٹر سائیکل سوار سدیس ولد زاہد حسین گرمکان زخمی ہوگیا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اسے مزید علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

