ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو صعفاری میں دو گروپ کے درمیان شدید فائرنگ دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد قتل ہوگئے،جبکہ فائرنگ سے ایک قبائلی وذیرے کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔لیویز فورس کے مطابق ضلع ذیرہ بگٹی کے علاقے سوء لنجو صعفاری میں چاکرانی بگٹی اور دیگر گروپ کے درمیان جاری فائرنگ کے نتیجے میں واشو ہواتکانی اپنے بھای سمیت قتل،جبکہ فائرنگ سے چاکرانی بگٹی بھی ہلاک جبکہ فائرنگ سے وڈیرہ درانی چاکرانی کا بھتیج حامد چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہو گیا،جن کو فوری طورپر پر انڈس ہسپتال سوء منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں