کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایران جانے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں سمیت11افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں ایف ائی اے کمپوزٹ سرکل گودر نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 11افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 5کا تعلق افغانستان اور 6کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھاملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابقانسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے می ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

