خضدار(این این آئی)وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وڈھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سفر خان شیخ مینگل کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

