صحبت پور(این این آئی)صحبت پور میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اورجیو این جی او کے زیرِ اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر سماجی مسائل پر آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سیمینار کا مقصد عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور دیگر اہم سماجی مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف زمین کے درجہ حرارت کو نہیں بڑھا رہی بلکہ زرعی پیداوار میں کمی، پانی کے وسائل کی قلت اور انسانی صحت کے مسائل کو بھی جنم دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر اس سنگین مسئلے پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو مستقبل کی نسلوں کو ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔تقریب میں کرپشن کے خلاف آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ مقررین نے بتایا کہ 2021 کے ایکٹ کے تحت ہر شہری کو یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری افسر سے مطلوبہ معلومات طلب کر سکتا ہے۔ اس قانون کے نفاذ سے شفافیت کو فروغ اور کرپشن کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔سیمینار کے نمایاں شرکاء میں عبدالسلام مگسی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جینڈر اینڈ ایمپاورمنٹ آرگنائزیشن، پولیس آفیسر منٹھارعلی ہانبھی اور ڈاکٹر عبدالحئی کھوسہ شامل تھے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرامز عوامی شعور اجاگر کرنے اور مسائل کے حل کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقررین اور شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور کرپشن جیسے مسائل کا مقابلہ صرف اجتماعی کوششوں اور عوامی شعور سے ہی ممکن ہے، لہٰذا اس نوعیت کی آگاہی مہمات کا سلسلہ مستقل طور پر جاری رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

