ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ملزم فرار ہوتے ہوے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا بھاگ بھاگ کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس کے مطابق منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود روپاپل کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے رڈ قبیلے کے نوجوان عبیداللہ رڈ گولیان لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئے ملزم فرار ہوتے ہوے مقتول کے لواحقین اور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کو بھاگ بھاگ کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو حراست مین لیکر مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔

