کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، نوابزادہ خالد مگسی مسلسل دوسری باربلامقابلہ صدر، منظور احمد کاکڑ چوتھی باربلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی صدر مقررہوگئے۔ ہفتہ کو بلوچستان بوائز اسکاؤٹس کوئٹہ میں بی اے پی کا مرکزی کونسل سیشن منعقد کیاگیا جس میں کہدہ بابر کی سربراہی میں نوابزادہ یحیحیٰ جوگیزئی، روز اے جان پر مشتمل الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کیا۔ انتخابات میں پارٹی کے مرکزی صدر کے عہدے کے لیے تین جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے بعد صدر کے لیے نوابزادہ خالد مگسی اور سیکرٹری جنرل کے لیے سینیٹر منظور کاکڑ کے علاوہ دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ دوسری بار بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جبکہ سینیٹر منظور کاکڑ چوتھی بار بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ بعدازاں بی اے پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر صادق سنجرانی نے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کی مشاورت سے کہدہ بابر، سینیٹر عبدالقادر،نور خان ترین، نصیب اللہ بازئی مرکزی سینئر نائب صدور،پرنس آغا عمر احمدزئی مرکزی نائب صدر، میرضیا لانگو مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سینیٹر دنیش کمار مرکزی اقلیتی ونگ کے صدر، سردارمحمد صالح بھوتانی صوبائی صدر بلوچستان، حاجی مٹھا خان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری بلوچستان، سینیٹر فدا احمد خان صوبائی صدر خیبرپختونخوا، راجہ رمیش لعل مگسی مرکزی سیکرٹری جنرل اقلیتی ونگ، اعجاز سنجرانی صوبائی سینئر نائب صدر، نصر الدین، سردار سخی جان صوبائی نائب صدر، اکبر آسکانی، یحییٰ جوگیزئی نائب صدور، روز اے جان اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر، زبیدہ جلال خواتین ونگ کی مرکزی صدر،روبینہ عرفان مرکزی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ، فرح عظیم شاہ خواتین ونگ کی صوبائی صدر، لیلہ ترین صوبائی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ،احسان اللہ خاکسار کوئٹہ سٹی کے صدر، روبینہ شاہ، ملائکہ سمالانی، رئیسہ گچکی نائب صدر خواتین ونگ مقرر کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

