اوتھل (این این آئی) کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر (ہنگلاج) جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 سے زائد ہندو یاتری زخمی،ہندو یاتریوں کا تعلق کراچی اور اندرون سندھ سے بتایا جاتا ہے. تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مکران کوسٹل ہائی وے پر سب تحصیل لیاری کے علاقے میں خونی شاہراہ مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری کے قریب کراچی سے نانی مندر (ہنگلاج) جانے والی ہندو یاتریوں کی کوچ تیز رفتاری کی سبب الٹ گئی ریسکو ذرائع کے مطابق حادثے میں تقریباً 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لیاری عبدالجلیل سومرو بھی موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار ہونے والی کوچ میں سوار مسافر ہندو برادری کی معروف عبادت گاہ ہنگلاج نانی مندر جارہے تھے زخمیوں کا تعلق سندھ اور کراچی سے بتایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- جب صحافی کرکٹ بورڈ کی رہنمائی کرتے تھے: ’کرکٹر‘ میگزین کے ایڈیٹر کی یادیں
- برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی
- سوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان
- تین ناکامیوں کے بعد سنجو سیمسن کی سینچری
- ’حکمت عملی بدلنے کی ضرورت‘: ستاروں سے بھری ممبئی انڈینز کی لگاتار تیسری ہار
- ہنگے کی ڈیبیو اوور میں تین وکٹیں، راجھستان کو پہلی شکست
- جب پاکستان کے لیے کبھی کھیلا ہی نہیں تو افسوس کیسا: سکندر رضا
- کیا میراڈونا کی موت غفلت کی وجہ سے ہوئی؟ نیا ٹرائل شروع
- متوقع شائقین میں کمی، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے امریکی ہوٹل سستے: رپورٹ
- چین کے اے آئی نے ایک دہائی پرانا ریاضی کا مسئلہ حل کر لیا

