لورالائی( این این آئی) ڈگری کالج میں تعلیمی بدحالی اور حساس ادارے کی مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی لورالائی میں آل پارٹیز کے طلباء تنظیموں کے زیرِ اہتمام ڈگری کالج لورالائی میں انتظامیہ کی غفلت، تعلیمی بدحالی اور ایک ادارے کی مداخلت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ڈگری کالج لورالائی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی لورالائی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کے دوران طلباء نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور تعلیمی اداروں میں مداخلت کو مسترد کیا اطلاعات کے مطابق کالج انتظامیہ نے مظاہرہ روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی، جو کہ ایک نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیا گیا احتجاجی جلسے سے طلباء تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا مقررین کہا کہ ڈگری کالج لورالائی پر ایک ادارے کے قبضے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور تعلیمی بدحالی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طلباء اور طلباء تنظیمیں ایسے اقدامات کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

