بلوچستان اسمبلی کا اجلاس(آج)سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہوگا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج)پیرکو سہ پہر تین بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوگااجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی اورمحکمہ بی سی ڈی اے سے متعلق سوالات دریافت اورانکے جوابات دیئے جائیں گے،رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن شرم ہیچری فارم سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس جبکہ پارلیمانی سیکرٹریز میراصغررند اور برکت علی رند سب ڈؤیژن تمپ اور تحصیل مند پر مشتمل ایک نئے ضلع سے متعلق قرار دادایوان میں پیش کریں گے جبکہ پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا مسودہ قانون مصدرہ 2025(مسودہ قانون نمبر34مصدرہ 2025) ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں