کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 4 روز کے بعد(آج) بحال ہوگئی

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 4 روز کے بعد(آج)پیرکو بحال ہوگئی،کوئٹہ سے جعفرایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوگئی، پشاور سے بھی جعفرایکسپریس آج کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگئی،کل پیرکی شام کوئٹہ پہنچے گی۔کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کی بحالی کے بعد 10بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس مقررہ وقت سے تقریبا دو گھنٹے تاخیر سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی۔دوسری جانب پشاور سے جعفرایکسپریس اور کراچی سے بولان میل بھی آج کوئٹہ کیلئے روانہ کردی گئیں دونوں ٹرینیں کل پیر کو کوئٹہ پہنچیں گی۔مستونگ کے علاقے دشت میں 23ستمبر کو ریلوے پل اور ٹریک کو دھماکے سے نقصان پہنچا تھا دھماکے کے بعد 24 ستمبر سے کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی تاہم دھماکے سیمتاثرہ پل اور ٹریک کی مرمت کاکام گذشتہ روز مکمل کرلیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں