لورالائی بائی پاس لورالائی فورڈ منرو کی سڑک کی تعمیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انجام دے رہا ہوں ترقیاتی منصوبے عوام کے ضروریات کو مدنظر اور انکے خواہشات پر بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم پر ہوں انہوں نے کہا کہ لورالائی بائی پاس لورالائی فورڈ منرو کی سڑک کی تعمیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جنکی منظوری وفاق نے دیدی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کیمتاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے پہلے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ افراد کو جلد از جلد ان کے نقصان کا ازالہ کر سکیں۔ اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی حکومت کے رابطے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی خارجہ پالیسی کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں پاکستان کے امریکہ اور چین سمیت بڑے ممالک سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے بھی عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھی پاکستان امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کا حامی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران اس موقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوں اور چین کے ساتھ ہونے والے نئے اقتصادی معاہدوں کو پاکستان کے مستقبل کے لیے “گیم چینجر” قرار دیاانہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور حالیہ معاہدوں کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں