سبی (این این آئی)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی اور ایس ایس پی سبی اختر نواز نے گزشتہ رات ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سبی میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا جہاں پر مریضوں کے علاج کے لیے جدید مشینری اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں اب پیچیدہ اور ہنگامی نوعیت کے آپریشن مقامی سطح پر ممکن ہو سکیں گے، جس سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری سہولت میسر آئے گی۔ تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمیر حسین بھی موجود تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر عمیر حسین نے ڈپٹی کمشنر سبی کو گزشتہ پانچ ماہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے میں پچاس ہزار سے زائد او پی ڈیز ہوئیں، متعدد چھوٹے بڑے آپریشنز اور سی سیکشنز کیے گئے جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو بروقت علاج اور معیاری سہولیات فراہم کی گئیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی دن بہ دن بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انتظامیہ اور ایم ایس کی کوششوں سے علاج معالجے کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، مریضوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور جدید سہولیات کے اضافے سے ہسپتال کا نظام مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ ایم ایس نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں پہلی بار ایک ایسے مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا جسے گولی لگی تھی، گولی نکالنے کے بعد مریض کو بہتر حالت میں علاج کے لیے داخل رکھا گیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے ایم ایس اور ان کی ٹیم کو سراہا۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہسپتال کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس رقم سے ہسپتال کے واش رومز کی مرمت، ایمبولینسز کی بحالی اور دیگر ضروری کام مکمل کیے جائیں گے۔ آنے والے وقت میں یہ اقدامات عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

