قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں دی بلڈ ہیروز ٹیم نوشہرہ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ

پشاور(این این آئی)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں دی بلڈ ہیروز ٹیم نوشہرہ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ محمد عمران نے ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمز اللہ خان کی کاوشوں کو سراہا اور ہسپتال کے عملے بلخصوص لیبارٹری اور ہسپتال بلڈ بنک کے عملے کو تعاریفی شیلڈز اور اسناد سے نوازا۔ہسپتال ڈائریکٹر نے دی بلڈ ہیروز ٹیم نوشہرہ کی کاوشوں کوسراہا اور ان کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر نرسنگ ڈائریکٹر تحمینہ تاج، ڈائریکٹر فائنانس بشیر الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان مسعود اور انتظامی عملے کے اراکین بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں