کوئٹہ(این این آئی)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یو این ایف پی اے کے رہنماوں نے کہا ہے کہ صوبے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے قائم 450سینٹرز میں خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں معلومات کی فراہمی،ادویات اوردیگر سامان فراہم کیا جارہا ہے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بعض مسائل درپیش تھے اب فنڈز کی فراہمی سے ان مسائل پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔یہ بات سابق ڈی جی محکمہ سوشل ویلفیئر غلام مصطفی،سوشل ویلفیئر کی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امبرین مینگل،ایف پی اے پی کے مشتاق مینگل،ڈائریکٹر فنانس پاپولیشن ویلفیئر جمعہ خان کاکڑ، پاپولیشن ویلفیئر کے ڈائریکٹرپی ایم سی ٹی (پی ڈبلیو ڈی) عبدلستار شاہوانی،یو این ایف پی اے کی ڈاکٹر شمائلہ،ایم این سی ایچ کی ڈاکٹرثمینہ بگٹی،عبدالطیف محمد حسنی،داود بلوچ،ہما شیخ،محمد ایوب،ڈاکٹر مختار زہری،حبیبہ جمعہ،جہانزیب،عبداللہ شیرانی نے پیر کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اور یو این ایف پی اے کے زیراہتمام ایف پی30 20کے مشاورتی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر دیگر اسٹیک ہولڈز کے ساتھ ملکر صوبے میں فیملی پلاننگ کے منصوبوں پرعملدرآمدکر رہا ہے اس حوالے سے صوبے میں قائم 450سینٹرز میں خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا تھا وہ پورا نہیں کرسکے اب پی پی ایچ آئی،محکمہ ہیلتھ،ایف پی اے پی،آئی ای سی،یواین ایف پی،ایم این سی ایچ اوردیگر ہیلتھ سے متعلق اداروں کو آن بورڈ لیا گیا ہے اورفنڈز کی فراہمی سے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث فیملی پلاننگ سے متعلق ادویات اوردیگر سامان کی فراہمی میں مشکلات درپیش تھیں اب فیملی پلاننگ پرعملدرآمد کرنے والے جوڑوں کا مکمل ڈیٹا آن لائن دستیاب ہوگاجس کے بعد جو مشکلات درپیش آرہی تھیں انکے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق معلومات نہیں تھیں اب شادی شادہ جوڑے فیملی پلاننگ پرعملدرآمد سے متعلق معلومات کیلئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے دفاتر سے رابطہ کر رہے ہیں جہاں انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے فیملی پلاننگ سے متعلق دفاتر میں یوتھ کیلئے الگ سے ڈیسک قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں یوتھ کو فیملی پلاننگ سے متعلق مکمل آگاہی کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

