کوئٹہ(این این آئی)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے ساتھ مل کر منشیات کے خاتمے کی مہم 2025 کے تحت بڑی کامیابی حاصل کی۔ اب تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 570 ایکڑ رقبے پر کاشت شدہ چرس و دیگر منشیات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ صرف آج کے روز 111 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی فصل کو تلف کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ 8 ایکڑ ہائبرڈ پوست بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دکی میں 6.8 ایکڑ رقبے پر کارروائی کی گئی جہاں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ضلع لورالائی کے علاقے نالی اعظم، تحصیل میختر میں آج 13 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کی فصل کو تباہ کیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر 125.2 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کے فصل کو ختم کیا جا چکا ہے۔ یہاں کارروائی میں 2 ٹریکٹر استعمال ہوئے جبکہ کوئی گرفتاری یا ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ ضلع چمن میں 25 ایکڑ رقبے پر کاشت شدہ چرس ختم کر دی گئی اور 4 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ ضلع پشین میں 94 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کی فصل کو تلف کیا گیا جبکہ 7 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ ضلع قلات میں 30 ایکڑ رقبے پر کارروائی کی گئی لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ضلع قلعہ عبداللہ میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کاشنی دوبندی، تاشر بت، ایسنا اور زیمال/تکری ایسنا (برکت) سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 98 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کی فصل کو تباہ کیا گیا جن میں سے 20 ایکڑ پانی کی کمی کے باعث خود بخود برباد ہو گئے جبکہ 78 ایکڑ اے این ایف ٹیم نے تلف کیے۔ اس ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 289 ایکڑ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ آج مزید 2 ایف آئی آر درج ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ کارروائی میں 10 ویڈی سائیڈ اسپرے مشینیں، 4 گراس کٹر مشینیں اور 2 ٹریکٹر استعمال ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور اے این ایف حکام کے مطابق یہ مہم صوبے کو منشیات کی کاشت سے پاک کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینری اور مربوط حکمت عملی کے تحت یہ آپریشن آئندہ دنوں میں مزید تیز کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

