اسلام آباد(این این آئی) بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی سیاست کیلئے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے، ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا، فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ٹرافی تصویر بھی نہیں بنوائی۔فائنل میچ کے بعد بھارتی بورڈ کی ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا، بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

