بولان(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی جار اللہ کاکڑ کی زیر صدارت انتہاپسندی کی روک تھام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں پر وقار تقریب ڈی سی آفس کچھی میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت سول آفیسران و اقلیتی برادری و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ وہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں انتہاپسندی ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا علاقے کے معززین اور اقلیتی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں امن، محبت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت آمیز مواد کی حوصلہ شکنی کریں گے تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع کچھی میں پائیدار امن کے قیام اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور عوام باہمی تعاون سے مشترکہ حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی کی سربراہی میں عنوان کی مناسبت سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

