مکو آ نہ (این این آئی)روٹری کلب فیصل آباد سٹی کی جنرل میٹنگ کا انعقادمقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ا، جس میں مہمان خصوصی اسلم حیات ضلعی ایڈوائزر محتسب پنجاب فیصل آباد، کلب کے صدر عدنان خان،جنرل سیکرٹری عادل قریشی، فنانس سیکرٹری محمد عرفان،ڈاکٹر محمد اشفاق قمر، ملک محمد یوسف،سابق سیکرٹری پنجاب پبلک سروسز کمیشن محمد نواز خالد،ڈاکٹر محمد الیاس قمر،کرنل (ر) شاہد رحیم،محمد سعید،محمد محسن ودیگرممبران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد کلب کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینااور فلاحی منصوبوں کی پیش رفت پر بات کرنا اور آئندہ کے اہداف طے کرنا تھا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسلم حیات ضلعی ایڈوائزر محتسب پنجاب فیصل آبادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی محتسب کا ادارہ شہریوں کے مسائل کے شکایات کو بروقت سننے اور ان کا شفاف طریقے سے ازالہ کرنے کے لیے وفاقی محتسب نے جدید طرزِ حکمتِ عملی اپنائی ہے، جس کے باعث شہریوں کو ریلیف کی فراہمی پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر انداز میں ممکن ہوئی ہے۔ ادارہ خاص طور پر سرکاری محکموں اور سرکاری اداروں کے خلاف عوامی شکایات پر ایک غیر جانب دار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تاکہ شہریوں کو انصاف کے حصول میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے روٹری کلب کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح روٹری کلب اداروں اور حکومت کے ساتھ ملکراس ملک کی ترقی میں اپنا رو ل اداکر رہے ہیں وہ انتہائی خوش آئند ہیں،روٹری کلب فیصل آباد سٹی کے صدر محمد عدنان نے پولیو کے خاتمہ کیلئے زور دیتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد میں پولیو کے خاتمے اور فلاحی کاموں کے منصوبے جاری ہیں جن میں تعلیم کی فروغ، صحت کے شعبے میں سہولیات، صاف پانی کی فراہمی اور پولیو کے خاتمے کی مہم شامل ہیں۔ خاص طور پر ”اینڈ پولیو ناؤ” پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عالمی سطح پر روٹری کا نمایاں کارنامہ ہے اور پاکستان میں اس کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جنرل میٹنگ میں آئندہ کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی،سابق سیکرٹری پنجاب پبلک سروسز کمیشن محمد نواز خالد نے کہا کہ روٹری نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ خاص طور پر پولیو کے خاتمے کے لیے روٹری کا کردار نمایاں ہے، اور پاکستان جیسے ممالک میں پولیو کے خاتمہ کے خلاف اس جنگ کو کامیاب بنانے کے لیے روٹری کلب انٹرنیشنل بھرپور محنت کررہاہے،میں روٹری کے اقدامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتاہوں اوراُمید کرتاہو ں کہ یہ کلب حکومت کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر ے گا،اس موقع پر مہمان اعزاز ڈاکٹر محمد الیا س قمر نے سیلاب متاثرین کیلئے لاکھوں روپے امداد کا اعلان بھی کیااور کہاکہ روٹری کلب جس طرح سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان عمل میں ہے وہ قابل تعریف ہے ہم روٹری کلب کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہیں،اس موقع پر سینئر روٹرین ملک محمد یوسف نے کہاکہ آئندہ ماہ میں روٹری انٹر نیشنل کے گورنر فیصل آباد تشریف لا رہے ہیں ہم آپ سے درخواست کریں گئے کہ آپ ہمارے اس ایونٹ میں تشریف لائیں تاکہ روٹری کو مزید سمجھنے کا آپکومزید موقعہ مل سکے،روٹر ی کلب کے سابق صدر ڈاکٹرمحمد اشفا ق قمر نے روٹری کلب کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے کہاکہ روٹری انٹر نیشنل پور ی دنیا میں 120سال سے 210سے زائد ممالک میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے،اور پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے،آخرمیں سیکرٹری عادل قریشی نے روٹری کلب آف فیصل آباد کے عہدیداران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران پولیو کے خلاف اپنی جد وجہد مزید تیز کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ اکٹھے کریں تاکہ اپنے مستحق بھائیوں کو سیلاب کی تباہی کے بعد انکے پاؤ ں پر کھڑا کر سکیں

