اوتھل میں مچھروں کی یلغار، شہریوں کی زندگی اجیرن، اسپرے مہم کا مطالبہ

لسبیلہ(این این آئی) اوتھل شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں مچھروں کی شدید یلغار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مچھروں کی بہتات کے باعث بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت تمام مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ مختلف علاقوں سے ملیریا اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی مچھر گھروں، گلیوں اور بازاروں میں جھنڈ کی صورت حملہ آور ہو جاتے ہیں، جس سے نہ صرف نیند متاثر ہو رہی ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کی صحت بھی خطرے میں ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ، ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عندالحمید بلوچ،چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سوشار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر حاجی محمد خان دودا سے فوری نوٹس لینے اور شہر بھر میں مچھر مار اسپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو اس وبائی خطرے سے نجات مل سکے اور صحت عامہ کی صورتحال بہتر ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں