ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں دن دھاڑے ڈاکووں کی تاجروں سے لوٹ مار مزاحمت کرنے پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو ہندو تاجر زخمی ہوگئے واقع کے خلاف تاجر برادری اور شہری سراپا احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا سندھ اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہزاروں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی بدامنی کے باعث ہم نقل ومکانی کرنے پر مجبور کاروبار ٹھپ ہو کر رہے گئے ہیں تاجران کا خطاب دو روز کے اندر ملزمان گرفتار نہ ہونے تو شدید احتجاج کرینگے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی مین بازار حسینی چوک پر دن دھاڑے ڈاکووں نے لوٹ مار مچا دی۔مذاحمت کرنے پر دو ہندو تاجر سنجے کمار اور روشن کمار کو فائرنگ کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے واقع کے خلاف انجمن تاجران شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں سراپا احتجاج بن کر مین قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک معطل ہزاروں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقررین نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتین روز کا معمول بن چکے ہیں تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں دن دھاڑے لوٹ لیا جاتاہے پولیس کا نام ونشان تک نہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے عوام اور تاجر برادری کو ڈاکووں اور لیٹروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بد امنی کے باعث تاجر برادری نقل ومکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں بعد ازاں پولیس کے حکام نے مذاکرات اور یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کوسٹل ہائی وے ٹول ٹیکس پر احتجاج، مقامی ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا
- صحبت پور میں جے یو آئی ہڑتال، مدارس بندش اور قتل کے خلاف احتجاج
- دینی مدارس کیخلاف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا آخری سانس تک دینی مدارس کا تحفظ کریں گے،حافظ محمد اعظم بلوچ
- ہیڈماسٹر کی بھرتیاں صرف حکومت بلوچستان کے مروجہ قواعد 2020 اور متعلقہ اشتہار میں درج معیار کے مطابق کی جائیں گی، وفاقی آئینی عدالت
- بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م آمدنی والے گھرانوں اور کمزور طبقات کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے،سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی
- ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ ڈی آئی جی سبی،برکت حسین کھوسہ ڈی آئی جی نیب بلوچستان تعینات
- پولیس تھانہ پہنور سہنڑی کی حدود میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل
- کلکٹر کسٹم محمد داؤد پیرزادہ نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
- را ئٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے نفاذ میں سول سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے،عسکر خان
- صوبے میں پائیدار ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومت جامع،مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

