کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ کے تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنز شمسی توانائی پر منتقلی کی مدمیں زمینداروں کو رقوم فراہم کردئیے گئے ہیں وہ زرعی صارفین رقوم کی وصولی کے بعد زرعی ٹرانسفارمرز،کھمبے اور دیگر برقی آلات کیسکوکو واپس کرنے کے پابندہیں اورتمام زرعی صارفین اس معاہدے کیمطابق ٹیوب ویل کنکشنز سے منسلک برقی آلات واپس کرنے ہونگے۔ حکومت بلوچستان نے بلوچستان زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کامسودہ قانون مصدرہ2025 بھی منظورکرچکی ہے اوراس قانون کے تحت جن زمینداروں کو رقم مل چکی ہے اور اْنہوں نے ابھی تک ٹرانسفارمرز، کھمبے اور برقی آلات واپس نہیں کئے ہیں تو اْن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیسکوکے وہ تمام زرعی صارفین جنہیں حکومت کی جانب سے جنہیں سولرایزیشن کی مدمیں رقم مل چکے ہیں اور انہوں نے تاحال زرعی ٹرانسفارمرز،کھمبے اور ان سے منسلک دیگر برقی آلات واپس نہیں کئے ہیں اْن زرعی صارفین کی فہرست تیار کرکے ضلعی انتظامیہ کو قانونی کارروائی کیلئے ارسال کردی گئی ہے۔لہٰذاکیسکونے شمسی توانائی پرمنتقل ہونیوالے اْن تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے رقوم منتقل ملنے کے بعد اپنے زرعی ٹرانسفارمرزاور دیگر برقی آلات کیسکوکے حوالے کریں تاکہ یہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل کیاجاسکے۔

