اکتوبر کو عالمی سطح پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا

لاہور(این این آئی)اکتوبر کو عالمی سطح پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے۔یہ مہینہ چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور جلد تشخیص اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہوئے بریسٹ کینسر کو سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین میں سب سے عام کینسر ہے جس سے ہر نومیں سے ایک خاتون کو اپنی زندگی میں متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرائیں اور تیس سال کی عمر کے بعد کلینکل چیک اپ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں، برادریوں اور مجموعی طور پر معاشرے کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں