کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، محمد صمد گورگیج، غلام دستگیر بادینی، میر زابد علی ریکی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن شریک ہوئے۔اجلاس کے آغاز میں ڈاکٹر شاکو مینگل نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پرنس فہد اسپتال دالبندین بل 2025ء پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس بل کا مقصد دالبندین کے سرکاری اسپتال کو خودمختاری دینا ہے تاکہ اسپتال کی مؤثر نگرانی اور انتظام و انصرام کے ساتھ مقامی عوام کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ ہم بلوچستان کے ہر شہری کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اور یہ بل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات دے دی ہیں اور طے کیا گیا کہ بل کو آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔کیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین بل 2025ء بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے لئے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک انقلابی قدم ہے جو صوبائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو مساوی اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

