کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غفار خان کاکڑ نے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پوری امت مسلمہ کے لیے نہایت تشویشناک اور ناقابلِ برداشت ہے اللہ تعالیٰ سینیٹر مشتاق احمد خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے پوری قوم پر لازم ہے کہ وہ یک زبان ہو کر ان کی آزادی کے لیے آواز بلند کرے اور ان کی فوری رہائی کے لیے عملی اقدامات کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں غفار خان کاکڑ نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد کی گرفتاری نہیں بلکہ پوری انسانیت، غیرت اور عزت کا امتحان ہے۔ اگر ہم نے اس موقع پر خاموشی اختیار کی تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قوم کو چاہیے کہ سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرے اور عالمی سطح پر یہ پیغام دیا جائے کہ پاکستان اپنے بہادر نمائندے کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنا آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے تاکہ وہ اسرائیلی حکومت سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ عالمی اداروں، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرے تاکہ اس ننگِ انسانیت اقدام کی کھل کر مذمت کی جا سکے اور اسرائیل کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آئے۔غفار خان کاکڑ نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں سینیٹر مشتاق احمد خان کو کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کے لیے آگے بڑھ کر عملی جدوجہد کی۔ ان کی یہ قربانی اور جرات مندی تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھی جائے گی۔ ایسے حقیقی نمائندے قوم کا سرمایہ ہیں اور ان پر کسی بھی ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد ہو کر ایک پیغام دینا ہوگا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی ہیں اور اپنے ان رہنماؤں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں جو ان کی مدد کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر رہے ہیں۔ اگر ہم نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کر لی تو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

