اوتھل (این این آئی) فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت نہ صرف ظلم ہے بلکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیئے ان خیالات کا اظہار اوتھل میں قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے حکم پر صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی صدیق اکبر رض چوک لاکھڑا موڑ اوتھل سے شروع ہو کر قومی شاہراہ پر گشت کرتی ہوئی کراچی بس اسٹاپ مین بازار اوتھل میں ایک جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ریلی کی قیادت جمعیت علماء اسلام تحصیل اوتھل کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد سعید، امام بخش شاہوک، مولانا مفتی محبوب علی آچرہ، اور وڈیرہ حسین جاموٹ نے کی۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کی فلسطینیوں پر سفاکانہ جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مقررین میں مولانا مفتی محمد سعید، مولانا مفتی محبوب علی آچرہ، مولانا مفتی غلام اکبر گنگو، مولانا محمد سلیم چنا اور حافظ حسین احمد مدنی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت نہ صرف ظلم ہے بلکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو عالمی عدالت انصاف کے حوالے کر کے سخت سزا دی جائے۔مقررین نے کہا کہ امریکہ کا 20 نکاتی امن منصوبہ حقیقت میں اسرائیل کی ناجائز تسلیم دہی کی کوشش ہے جسے امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا پر حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسے شدید مذمت کی جانی چاہیے۔ ریلی اور جلسے میں شریک عوام نے بھرپور طریقے سے اپنے احتجاج کا اظہار کیا اور اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا۔ یہ احتجاج بلوچستان اور پورے پاکستان میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

