کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل دراصل جمہوری اقدار، آئین اور آزادی صحافت پر ایک کھلا حملہ ہے۔ جے یو آئی اس بزدلانہ رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔مولانا عبد الواسع نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں، ان پر حملہ دراصل حق و سچ کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ جے یو آئی آزادی صحافت کے تحفظ کی جنگ ہمیشہ لڑتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔مسلم باغ کے دورے کے دوران مفتی محمود کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الواسع نے کہا کہ یہ کانفرنس صوبے کے عوام کے لیے ایک شعور بیدار کرنے والا فورم ثابت ہوگی، جہاں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، ملکی و بین الاقوامی حالات اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نہ صرف وطن عزیز کی سلامتی اور اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے بلکہ یہ تحریک عالم اسلام کی ایک توانا اور متحدہ آواز ہے۔ ہر دور میں جے یو آئی نے امت مسلمہ کی رہنمائی کی ہے اور آج بھی عملی میدان میں سب سے مؤثر قوت کے طور پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر کچھ سازشی عناصر امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔ ہم ان عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، کیونکہ دوغلی پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔ جے یو آئی کسی بھی ایسے اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی جو فلسطین کے مظلوم عوام کی جدوجہد کو نقصان پہنچائے۔مزید برآں مولانا عبد الواسع نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں ہزاروں عوام کا سڑکوں پر نکلنا اور اسرائیل کے خلاف کامیاب احتجاج جے یو آئی کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، کیونکہ اب خاموشی جرم کے مترادف ہے۔ وقت آچکا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں، ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور امت مسلمہ کی اجتماعی طاقت کو بیدار کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

