کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کی زیر صدارت جھینگا فارمنگ اور ساحلی ترقی کے منصوبوں پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، قائم لاشاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل خان اورپی پی پی یونٹ کی ٹیم نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں جھینگا فارمنگ کے جاری منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 5 ارب روپے کے جھینگا فارمنگ منصوبے کو تیز رفتار انداز میں آگے بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا ساحل صوبے اور ملک کے لیے ایک عظیم اثاثہ ہے۔ جھینگا فارمنگ اور دیگر سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے ذریعے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کو شفاف اور سہل ماحول فراہم کیا جائے اور ان منصوبوں کے ثمرات براہ راست مقامی عوام تک پہنچیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی کریں اور یہ خطہ ملکی معیشت کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بی بی او آئی ٹی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

