نیشنل پارٹی کا ہزارہ ٹاؤن میں جلسہ عام

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ دو پاکستان منظور نہیں آپ کا خوشحال اور ہمارا بدحال۔ترقی و خوشحالی سب کے لیے یکساں ہو ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو مرکزی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ عیوض کشتمند ریاض زہری اور آغا ضیاء الدین ہزارہ نے ہزارہ ٹاؤن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی اور ضلعی قاہدین و کارکنان اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ انتخابات میں فارم 47 کی نئی اصطلاح اور مینڈیٹ چوری ہے۔ ہزارہ قوم کی نسل کشی کے ساتھ ان کو تمام بنیادی ضروریات و سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔نہ ماضی کے نمائندوں نے ہزارہ ٹاؤن میں کام کیا اور نہ اب کے نام نہاد نمائندگی کرنے والوں نے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ انتہائی سنگین ہے سالوں سے لوگ لاپتہ ہے خاندان کو ان کے بارے میں معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال محرومیوں و مایوسیوں کو دور نہیں کرسکتا بلکہ مزید بگاڑ و تلخیاں پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس او پجار کے سابق چیرمین زبیر بلوچ سیاسی کارکن اور ماہر قانون تھے وہ ہر جگہ دستیاب تھے بلکہ جب ان کو ماورائے عدالت کیا گیا اس سے چند روز قبل ان کا سرجری ہوا۔اگر وہ مطلوب تھے ان کو باآسانی گرفتار کیے جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کو بند کرکے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا گیا۔سی پیک کا محور بلوچستان لیکن ترقی یہاں نہیں ریاست کو دو پاکستان کے تصور کو ختم کرنا ہوگا قومیتوں کی برابری و سائل و سائل پر حق اختیار دینا ہوگا۔ ریکوڈک سیندک گوادر پورٹ بلوچ کے قومی وسائل ہے۔این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ کیا جائے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئ بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ لاقانونیت و امن و امان نے ہر ایک کو متاثر کیا ہے ہر گلی و سڑک میں سیکورٹی فورسز ہے موٹر سائیکلوں سوار کو بلاجواز بند کیا جاتا ہے لیکن عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔رہنماوں نے کہا کہ عوام کو متحد ہوکر ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگا۔عوامی شعور ہی تبدیلی کا ضامن ہے۔نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے کہا کہ سابق دور کے نمائندے نے ہزارہ ٹاؤن میں واٹر سپلائی اسکیم منظور تو کی لیکن اس میں کرپشن کی ریکارڈ قائم کی۔جس کی وجہ سے اکثر واٹر سپلائی نامکمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق نااہل نمائندہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے ہزارہ قوم کے بنیادی ضروریات سے چشم پوشی اختیار کی۔اور بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ فارم 47 کا نمائندے کی نااہلیت کی انتہا ہے ان کو ہزارہ ٹاؤن کے مسائل کا علم ہی نہیں۔نیشنل پارٹی عوام کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کریگی اور سابق و موجودہ نااہل نمایندوں سے حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی مسلے پر بھرپور احتجاج کیا روڈ بلاک احتجاجی مظاہرے اور جلسہ منعقد کیا۔محکمہ واسا ہزارہ ٹاؤن میں پانی کے مسلے کو حل کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی احتجاج کے لائحہ عمل طے کریگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ کے تعاون سے کیسکو چیف سے ہزارہ ٹاؤن کے بجلی کے مسائل پر گفتگو کی۔اور ہزارہ ٹاؤن کو سب ڈویژن قراد دینے کی درخواست کی کیسکو چیف نے یقینی دہانی کرائی ہر ممکن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس منشیات فروش کے خلاف کاروائی کریں اور کسی قسم کا بھتہ خوری سے دور رہے۔جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میران بلوچ ممبران مرکزی کمیٹی چیرمین محراب بلوچ نیاز بلوچ یونس بلوچ صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری سائرہ بتول نصر اللہ شاہوانی رحمت اللہ محمد حسنی پروفیسر قیوم بلوچ آغا حسین شاہ اعظم کرد عزیز سرپرہ ثناء اللہ کھیازئی رجب کھیازئی شہباز گل کریم بلوچ سمیت دیگر قاہدین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں