نسٹ کے 47 سائنسدانوں کا دنیا کے معروف ترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شمار وطن کیلئے باعث اعزاز ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے صف اول کے 47 سائنسدانوں کو دنیا کے معروف ترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے نسٹ کے سائنسدانوں کے اس اعزاز کا اعتراف اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسی ویئر کی اس سال میں ترتیب دی گئی عالمی درجہ بندی میں کیا گیا ہے یہ درجہ بندی دنیا بھر کے ایک لاکھ سائنس دانوں پر مشتمل ہے حکومت پاکستان کو اپنے دیگر تحقیقی اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہوگا تاکہ پاکستان کے سائنسدانوں کو عالمی فورمز پر صف اول کے سائنسدانوں میں نمایاں مقام حاصل ہو سکے. حکومت کی خصوصی دلچسپی اور توجہ سے پاکستان کے سائنس دان دنیا میں بڑا نام پیدا کر سکتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادرنے کہا ہے کہ چند برسوں میں پاکستان کے سائنسدانوں نے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور انہیں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں نسٹ پاکستان کا صف اول کا ادارہ بن چکا ہے جو پاکستان کے دیگر تحقیقاتی اداروں کے لئے قابل تقلید ہے نسٹ کے سائنسدانوں کی عالمی رینکنگ میں شمولیت میں نمایاں اضافہ پاکستان کے سائنسدانوں کی عالمی سطح پر توقیر کا ثبوت ہے سال 2022 میں 23، سال 2023 میں 31، سال 2024 میں 43 جبکہ سال 2025 میں 47 سائنس دان عالمی رینکنگ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئیہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے نسٹ جیسے تعلیمی اور تحقیقی ادارے عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں