کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا ایک سنہری موقع بن چکا ہے جہاں وہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مالی اور خودمختاری حاصل کر سکتے ہیں۔ معروف ڈیجیٹل میڈیا اسٹار اور پرینکس ویڈیوز کے ماہر اور” بلوشی ویلاگ “کے نام سے پہچانے جانے والے شاہد شہباز نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا صحیح اور مو ¿ثر استعمال کریں تاکہ وہ ان کی ویڈیوز جلد وائرل ہوسکیں اور اس کے ذریعے ڈالرز میں کمائی کر کے پاکستان کی معیشت میں حصہ ڈال سکیں۔ شاہد شہباز نے بتایا کہ اردو، سرائیکی، سندھی، پنجابی، پشتو، بلوچی، ہندکو اور دیگر مقامی زبانوں میں پرینکس اور معلوماتی کونٹینٹ بنا کر نوجوان لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ذاتی “بلوشی ویلاگ منفرد اور متاثرکن ویلاگ” نوجوانوں میں ایک مثال بن چکا ہے جہاں وہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ مالی طور پر خودکفیل بھی بن چکے ہیں۔ شاہد شہباز نے زور دیا کہ بہترین اور معیاری کونٹینٹ بنانے سے فالورز کی تعداد بڑھتی ہے اور آمدنی کے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اپنے تخلیقی اور معلوماتی ویڈیوز کے ذریعے نہ صرف تفریح بلکہ تعلیمی آگاہی بھی فراہم کریں تاکہ وہ اپنی محنت سے کامیابی حاصل کر سکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ”محنت، استقامت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف خود کو منوانا ممکن ہے بلکہ یہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں“۔ شاہد شہباز کے اس پیغام نے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کو روزگار کا ذریعہ بنانے کی خواہش کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔

