حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سروائیکل کینسر ویکسین فکسڈ ویکسینیشن سینٹرز پر جا کر لگوائی جا سکے گی، ایچ پی وی ویکسین ای پی آئی کے زیر انتظام فکسڈ سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ فکسڈ سینٹرز ویکسینیشن کا فیصلہ رہ جانے والی بچیوں کی سہولت کیلئے ہوا ہے، فکسڈ سینٹرز پر سروائیکل کینسر ویکسین غیر معینہ مدت تک دستیاب ہو گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ، کشمیر، اسلام آباد میں ایچ پی وی ویکسین فکسڈ سنٹرز پر دستیاب ہو گی، سروائیکل کینسر ویکسین کیلئے 5706 فکسڈ سینٹرز مختص کئے گئے ہیں، 5337 سرکاری،369 نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین دستیاب ہو گی،پنجاب کے 3616 سرکاری، 140 نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگے گی، سندھ 1318 سرکاری، 225 نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین دستیاب ہو گی، آزادکشمیر کے 358 سرکاری فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 45 سرکاری، 4نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگے گی، ملکی تاریخ کی پہلی انسداد ایچ پی وی مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی تھی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے توسیع شدہ فیز کا آج آخری روز ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں