کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس امن معاہدہ جمعہ سے پہلے نہ ہوسکا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نوبیل انعام جیتنا خاصا مشکل ہو جائے گا نوبل امن انعام جیتنے کے حوالے سے دیکھا جائے تو امریکی صدر ٹرمپ کا ٹریک ریکارڈ ضعیف اور غلطیوں سے عبارت نظر آتا ہے یہی رکاوٹیں انکے جیتنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں نوبیل انعام کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی ایسے افراد کو ترجیح دیتی ہے جنہوں نے پائیدار امن اور بین الاقوامی تعاون میں غیر معمولی کام سر انجام دیا ہو صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام حاصل کرنے کے لئے اس قدر مضطرب ہیں کہ وہ انعام کے اعلان کے مقررہ دن سے قبل اسرائیل حماس جنگ بندی اور امن منصوبے کا اعلان کر کے دنیا کا حیران کر دینا چاہتے ہیں یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمدعبدالقادرنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام حاصل کرنے کا بہت شوق ہے لیکن ان کے فیصلے اور امن سے متعلق دیگر اقدامات نوبیل معیار سے بہت حد تک میل نہیں کھاتے، نوبیل امن انعام کا اعلان جمعہ کے روز ہو گا ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نوبیل امن انعام حاصل کرنا مشکل ہوگا نوبیل کمیٹی ایسے امیدوار یا امیدواروں کو انعام دیتی ہے جنہوں نے طویل عرصے کے لئے امن وامان قائم کرنے کیلئے غیر معمولی سرگرمیاں سرانجام دی ہوں اس کے علاوہ اس شخصیت نے امن کے حصول کیلئے عالمی سطح پر تعاون کیا ہو یا ادارہ جاتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت کے دوران کیے گئے اقدامات کو ان معیارات کے مطابق سمجھا جانے کی بجائے غیر موافق سمجھا جا رہا ہے عالمی رائے بھی یہ ہے کہ ٹرمپ کی کارکردگی نوبیل امن انعام کے لیے کسی صورت موزوں نہیں ہے انعام جینے والی شخصیت کے نام کا اعلان آمدہ جمعے کیا روز کیا جائے گا۔

