مچھ بولان کے عوام کا تیل منصوبے میں مقامی روزگار اور ترقیاتی حق دینے کا مطالبہ

کامریڈخداۓرحیم بلوچ

مچھ بولان کی سر زمین سے نکلنے والی تیل پر کام جاری ہے۔ یہ تیل بلوچستان اور پورے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے، لیکن سوال یہ ہے:

کیا مچھ کے عوام کو اس پراجیکٹ سے کوئی حقیقی فائدہ ملاہےیاملے گا؟

ہم تیل کمپنی اور بلوچستان حکومت، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

1) فوری طور پر مچھ بولان کے نوجوانوں کو روزگار دے، اور مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔
2) بلوچستان حکومت اور پاکستان کے حکمران پراجیکٹ کے وسائل کا ایک حصہ براہ راست مچھ کے بنیادی انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم پر خرچ کریں۔

3) مچھ میں جدید ھسپتال، اعلیٰ معیار کے اسکول، اور بنیادی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
تمام ترقیاتی کاموں اور بجٹ کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے کھول دی جائیں تاکہ عوام اپنے حق کا جائزہ لے سکیں۔

یہ تیل مچھ بولان کی زمین کی پیداوار ہے، اور اس کا منافع مچھ کے عوام کو ملنا چاہیے۔
ہم کوئی سیاسی جدوجہد نہیں چاہتے، لیکن اپنے بنیادی حقوق کے لیے پرامن، متحد اور مضبوط آواز بلند کریں گے تیل کمپنی، بلوچستان، پاکستان ہماری امنگوں کو سنیں، وعدے کریں اور عمل کریں۔ ورنہ مچھ کے عوام اپنے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
مچھ کےباشعورطبقہ کونسلران عوامی نمائدےأپنےبقاءکی خاطرہماراسات دیں
شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں