ماں کا دودھ نو مولود بچے کے لیئے قیمتی غذا ہے یہ وہ نعمت ہے جس کو اسلام میں بچے کا بنیا دی حق قرار دیا ہے،خلیل احمد

سبی(این این آئی) صوبائی ہیلتھ ڈا ئریکٹ کے چیف ہیلتھ ایجو کیشن آفیسر خلیل احمد نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کا تعلق حمل زچگی اور بعد از پیدائش کی صحت کا خیال رکھنے سے ہے ماں کا دودھ بچے کی نشوونما کے لیے بیحد ضروری ہے جو کہ بچے کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے زچگی کے بعد ماں کی صحت بچے کو دودھ پلا نے میں مفید ہے ان خیالا ت کا اظہار عالمی ادارہ یو نیسف کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا سمینار سے نیو ٹریشن ڈائریکٹ کے نیو ٹریشن آفیسر اسما عیل شیرانی،محمد عمر فاروق فیلڈ ما نیٹرنگ انٹر ایولیشن آفیسر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر اکبر سو لنگی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہا رون، بی آر ایس پی،آغا خان فا ونڈیشن،یو نیسف، ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ اور ڈی ایچ کیو سبی کے نما ئندوں نے شر کت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ نو مولود بچے کے لیئے قیمتی غذا ہے یہ وہ نعمت ہے جس کو اسلام میں بچے کا بنیا دی حق قرار دیا ہے قرآن و سنت میں بھی ماں کے دودھ پلا نے پر بھی زور دیاگیا ہے سا ئنس بھی اسے قدرتی غذا قرار دیتی ہے طبعی ما ہرین کے مطابق ماں کا دودھ بچے کے جسمانی،زہنی، اور رو حانی ارتقاء کی بنیا د ہے مقررین نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جدید میڈیکل سا ئنس جتنی ترقی کر لی ہے لیکن ماں کے دودھ کا نعم البدل تیار نہیں کر سکی انھوں نے والدین پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اپنے بچوں کی صحت مند نشو نما کے لیئے ڈبے کے دودھ کے بجا ئے ماں بچے کو اپنا دودھ پلا ئے کیونکہ پیدا ئش سے لیکر چھ ماہ تک بچے کے لیئے ماں کا دودھ بیحد ضروری ہے اور صحت مند بچے کی نشو نما کے لیئے ماں بچے کو دوسال تک دودھ پلا ئے مقررین نے کہا کہ اللہ تعا لیٰ نے ماں کے دودھ میں بے شمار خو بیاں پیدا کی ہیں پیدا ئش کے بعد ماں جب اپنے بچے کو دودھ پلا تی ہے تو بچہ بہت سی مو ذی بیما ریوں سے محفوظ رہتا ہے مقررین نے کہا کہ اس قسم کے سیمینار دیہی علا قوں کی حاملہ خواتین کو آگا ہی فرا ہم کرنے کے وقت کی ضرورت ہے کیونکہ شہر کی نسبت دیہاتوں کی خواتین گھریلو کام کاج کے ساتھ ساتھ اپنے مردوں کا ہاتھ بٹانے کے لیئے کھیتوں میں کام کرتی ہیں اور زچگی کے دوران اپنی خوراک اور صحت کا خیال نہیں رکھتی ہیں حلانکہ عورت حمل ٹھر نے کے بعد سے ماں کو بچے کے پیدا ئش تک ہر ماہ با قائدگی سے اپنا چیک اپ کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں