دشمن ممالک کی ایجنسیاں بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں، دہشتگرد کا اعتراف

اسلام آباد(این این آئی)ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے کہ دشمن ممالک کی ایجنسیاں بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں،کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں۔میڈیارپور ٹ کے مطابق سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں تاکہ عوام میں ریاست کے خلاف نفرت اور ان کیلئے ہمدردیاں پیدا ہو ں،کئی مواقع اور متعدد علاقوں میں وہ کارروائیاں حقیقت میں انہی تنظیموں نے خود کی ہیں، جن کے بعد ان واقعات کا جھوٹا بیانیہ چلایا جاتا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ان کے حق میں موڑا جا سکے۔سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بی ایل اے جیسی تنظیموں کو بیرون ملک سے فنڈنگ ملتی ہے اور وہاں مقیم رہنما دوسرے ممالک سے روابط کے ذریعے وسائل فراہم کرواتے ہیں، جس سے ان گروپوں کی کارروائیوں کی سرپرستی ممکن ہوتی ہے۔ہتھیار ڈالنے ولاے دہشت گرد نے کہاکہ بیرون ملک موجود عناصر اپنے لیے سازگار تاثر قائم کرنے کیلئے مقامی واقعات کو ہوا دے کر پروپیگنڈا تیار کرتے ہیں۔سرفرز بنگلزئی کے مطابق بعض ملک دشمن ایجنسیاں بھی ان دہشت گرد عناصر کو مدد فراہم کرتی ہیں جب کہ گروہوں کے سرغنہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں منظم طریقے سے ملوث کرتے ہیں،یہ جھوٹے بیانیے اور غیر حقیقی باتوں کیلئے عوامی جذبات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان تنظیموں کو فائدے پہنچاتے ہیں۔سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم عناصر مخصوص واقعات کا غلط بیانیہ بنا کر ریاست کی بدنامی کی کوشش کرتے ہیں جب کہ حقیقت اکثر مختلف ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ شواہد اسی حقیقت کی تصدیق کرتے ہیں۔سرفراز بنگلزئی کے مطابق اگر حقیقت کو دیکھا جائے تو ان تنظیموں کی کارروائیاں اور ان کے بعد چلائے جانے والے بیانیے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں اور اس کے پیچھے نہ صرف مقامی عناصر بلکہ بیرونِ ملک معاونت کار بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں