برمنگھم(این این آئی)راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین عماد شوکت مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو مزید تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ہر سال یکم سے پانچ فروری تک نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کا انعقاد کرواتی ہے۔ جس ملک بھر سے تعلیمی اداروں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات بڑے شوق سے کھیلوں کے 24 مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں کھیلوں کے میدانوں میں اپنا لوہا منوایا ہے جن میں ہاکی، سکواش، اتھلیٹکس، سنوکر اور کرکٹ کے کھیل شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

