اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،محمد اور نگزیب اپنے دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف،ورلڈ بنک حکام سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ علاوہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

