اسلام آباد/راولپنڈی/لاہور(این این آئی)مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں،ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند،راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے سیل کئے گئے ہیں،وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، ایران روڈ، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ایئرپورٹ سے آنے والے راستے بھی مکمل طور پر بند رہے،دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے،ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا،جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل رہی، راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند رہے،ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل رہی، فیض آباد کے مقام پر پولیس فورس تعینات کر کے فیض آباد میں تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا۔لاہور میں داخلے کا سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود رہے جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔لاہورسے اسلام آباد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھاگیا، اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹروے کو بھی ٹریفک کیلئے بند رکھاگیا، لاہور داخلے کیلئے بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے کوانٹری بند رکھاگیا۔وزیر آباد میں جی ٹی روڈ کو مولانا ظفر علی خان بائی پاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا، جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب کنٹینرز لگا کر سڑک کو آمدورفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا،خانکی بیراج ٹول پلازہ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ جانے والے راستے بھی مکمل بند رہے،گجرات میں دریائے چناب پل کے قریب خندق کھود دی گئی، دریائے چناب پل پر ٹرک اور کنٹینر لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی،جی ٹی روڈ پر کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر بھی خندقیں کھود دی گئیں، خانپور ہزارہ میں سرحدی چوکی جنڈیال دوسرے روز بھی بند رہی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی جی ٹی روڈ کو ٹریلر اور کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور جانے والے تمام راستے بند رہے،ایم فور موٹر وے کولاہور کی جانب ٹریفک کے لیے بند رکھاگیا اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ادھر سیالکوٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات رہی، ڈسکہ کے خارجی راستوں پر پولیس تعینات رہی، لاہور سیالکوٹ موٹر وے بند رہی دریں اثناء اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دارالحکومت میں ہر قسم کی بھاری گاڑیوں کا داخلہ اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیض آباد کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ٹریفک میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ مشکلات سے بچ سکیں۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی چوک، لیاقت باغ موڑ، ڈی اے وی کالج چوک، ایم ایچ چوک، اور ناز سنیما سمیت اہم چوراہے بند کر دیے گئے ہیں، صدر کے علاقے میں حیدر روڈ، سوزوکی اسٹینڈ اور مری چوک بھی بند رہے، جب کہ کچہری چوک جانے والے راستے ناقابلِ رسائی رہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوان پل اور نیو گلزار قائد پر جزوی ٹریفک بحال ہو گئی ہے مگر چکری، تھالیاں، برہما، اور مندرہ جیسے بڑے انٹرچینجز بدستور بند رہے جس سے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر رسائی منقطع ہو گئی، یہی صورتحال دیہی داخلی راستوں پر بھی رہی، جہاں ڈھوک تلا موڑ، میسہ کسوال، بائی خان پل، اور جی ٹی روڈ نزد گوجر خان بند رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- موسم سرما میں گیس کے بغیر گزارہ مشکل، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
- دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم
- پشین،سیلاب سے متاثرہ 166 خاندانوں میں 830 مویشی تقسیم
- چین کے قومی دن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی چینی قیادت،عوام کو مبارکباد
- بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل 2026 پر قائمہ کمیٹی آبپاشی کا تفصیلی غور
- جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال،مؤثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- بوستان تھانے کو جلائے یا تباہ کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، بابر یوسفزئی
- حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی،ریلیف کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہورہا،اصلاحاتی اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- جنگ وسیع ہونے سے صحت کا نظام تباہ ہو سکتا ہے، یمن کے ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

