کامریڈ ڈاکٹر نجیب اللہ شہید
کامریڈ ڈاکٹر نجیب کے وہ تاریخی الفاظ یاد آ رہے ہیں جو انہوں نے افغان لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہے تھے,
’امریکی سامراج کے کہنے پر پڑوسی ملک کی فوج اور مجاہدین جس طرح ا فغانستان کی سرزمین پر آگ کے شعلے بھڑکا رہے ہیں ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ آگ کے شعلے ایک دن ان کے ملک کو بھی بھسم کر دیں گے اس کے بعد پورا خطہ اس آگ کی لپیٹ میں ہوگا. میں عرب بھائیوں سے بھی اپیل کر تا ہوں کہ سر پر ازار بند باندھ کر افغان حکومت کے خلاف لڑنے سے بہتر ہے کہ فلسطین کی ماؤں اور بہنوں کی عصمتوں کی حفاظت کیلئے واپس جاکر اسرائیل سے لڑیں امریکی سامراج کے غلام عرب حکمرانوں سے آزادی ہی اصل انقلاب ہے‘‘۔

