عشرت العباد خان: پاک فوج کی قربانیوں پر قوم یکجہتی سے سلام پیش کرے

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور افغانستان کو سبق آموز سکھایا ہے۔ بھارت پراکسی وار کے بعد اب جنگ کے لئے بھارت افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔لیکن پوری قوم ملک دشمنوں کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا۔ اسکی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے۔ اسوقت مزہبی جماعت ہوں یا سیاست داں قوم کو یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرکے پاکستان کی فورسز کو طاقت ور بنائیں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔ پاک فوج زندہ باد۔۔۔پاکستان میری پہچان۔۔۔۔جیوے جیوے پاکستان ہی ہمسب کا نعرہ ہے قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے۔ انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں